ابنا: حنا ربانی کھر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیاں سالانہ تجارت چار سو پچاس ملین ڈالر پر مشتمل ہے جسے دوگنا کیا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجی کے ہاتھوں سترہ بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے تمام پہلو سامنے آنے چاہيں۔قابل ذکر ہے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پائپ لائن منصوبہ منسوخ کر دے لیکن پاکستانی حکومت نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اس منصوبے پر پابند رہنے کا اعلان کیا ہے۔........ /169
13 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302718
پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن منصوبہ مکمل طرح سے قابل عمل ہے اور اس کے لئے بجٹ مہیا کرنے کےکئي ذرائع موجود ہیں۔ یہ بات پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں اپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہی۔